میپکو، سب ڈویژنز کو مستقل نادہندگان  کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

  میپکو، سب ڈویژنز کو مستقل نادہندگان  کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

  

ملتان (نیوز رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل نے سرکل کے زیر انتظام تمام سب ڈویڑنوں میں واجب الادا (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

رقوم ادانہ کرنے والے مستقل نادہندگان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔میپکو ملتان سرکل میں جولائی 2020ء  تک 42ہزار153ڈیڈڈیفالٹر ز کے ذمہ ایک ارب 21کروڑ54لاکھ روپے کے واجبات ہیں جن میں سے564ڈیفالٹرز سے 57لاکھ83ہزارروپے وصول کئے گئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر نے ملتان سرکل کے تمام ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز کو جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ڈیڈڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کریں اور واجب الادارقوم کی رپورٹ سرکل آفس بھجوائی جائے۔نادہندگان کے ناموں سے نصب دیگر کیٹگریز کے کنکشنز بھی منقطع کئے جائیں۔ سب ڈویڑنل، ڈویڑنل اور سرکل کی ٹیمیں ڈیفالٹرز کے کنکشنوں کی ازسرنوچیکنگ یقینی بنائیں اگر کسی ڈیڈڈیفالٹر کی بجلی چلتی ہوئی پائی گئی تو متعلقہ آپریشنل افسراور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر کی ہدایت پر میپکو کینٹ ڈویڑن نے 4کروڑ49لاکھ روپے واجبات/بقایاجات کے 2598مستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع کردیاہے۔ ممتازآبادڈویڑن نے 5721مستقل نادہندگان سے 20کروڑ69لاکھ روپے، سٹی ڈویڑن نے 4789ڈیڈڈیفالٹرز سے 9کروڑ41لاکھ روپے، شجاع آبادڈویڑن نے 17028نادہندگان سے 50کروڑ84لاکھ روپے، موسیٰ پاک ڈویڑن نے 6217نادہندگان سے 10کروڑ18لاکھ روپے وار شاہ رکن عالم ڈویڑن نے 5236مستقل نادہندگان سے 25کروڑ32لاکھ روپے وصول کرنے ہیں۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -