اپوزیشن کے پروردہ مافیا ز ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں، اورنگزیب کھچی 

  اپوزیشن کے پروردہ مافیا ز ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں، اورنگزیب کھچی 

  

میلسی(تحصیل رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں موجودہ حکومت عوام کی بہتری اور ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہے تا ہم ملک میں موجود اپوزیشن جماعتوں کے پروردہ مافیاز حکومت کی راہ میں روڑے اٹکانے میں مصروف ہیں یہی وجہ ہے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

 کہ آئے روز مصنوعی طریقے سے بحران پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے میلسی کے عوام سے جو انتخابی وعدے کیئے ان پر عملدرآمد کیلئے کوششیں جاری ہیں میلسی شہر کے سیوریج منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کی گرانٹ میں اضافہ کرایا اور اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اسی طرح بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے شہر بھر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے 50 سالہ بوسیدہ تاریں اور پول تبدیل کرتے ہوئے نئے ٹرانسفارمرز نصب کیئے گئے جس سے موجودہ سخت گرمی کی صورتحال میں بھی بجلی کی سپلائی دیگر شہروں کی نسبت بہتر ہو چکی ہے اور شہر میں موجود وولٹیج کی کمی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ میلسی کیلئے میگا پراجیکٹس کے حصول کی جدوجہد جاری ہے اور جلد ہی میلسی کے عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی اور انشاء اللہ تمام وعدے پورے کریں گے۔ 

اورنگزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -