حضر ت فاروق اعظمؓ اور عثمان غنی ؓ امت مسلمہ کے درخشندہ ستارے ہیں، خواجہ شفیق اللہ 

  حضر ت فاروق اعظمؓ اور عثمان غنی ؓ امت مسلمہ کے درخشندہ ستارے ہیں، خواجہ ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام ”سیدنا فاروق اعظم و سیدنا عثمان غنی سیمینار“سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ سیدنا فاروق اعظم اورسیدنا عثمان غنی امت مسلمہ کے درخشندہ ستارے،عظیم ہیرواور(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

رہنما ہیں۔ان دونوں شخصیات کو حضوراکرم کی قربت خاص کے لمحات میں تربیت میسر آئی۔یہی وجہ ہے کہ دونوں شخصیات نے اپنی پوری زندگی اسلام کی ترویج وترقی کیلئے وقف کردی۔آپ کی زندگی کا ہر ہر لمحہ اسلام کی خدمت کیلئے وقف تھا۔دونوں ہستیوں نے اپنے تن من دھن سے اسلام کیلئے بے شمار قربانیاں دیں۔سیدنا فاروق اعظم نے اپنے دورخلافت میں عظیم فتوحات کیں اورالاکھوں مربع میل کی ریاست میں اعلیٰ انتظام و انتصرام سے مسلم حکمرانوں کیلئے قابل تقلید مثالیں قائم کیں۔آپ کی جرات،شجاعت،عدل و انصاف اورتقویٰ و طہارت پوری امت کیلئے روشن مثال ہیں۔سیدنا عثمان غنی کو ذوالنورین کا شرف انہیں پوری امت میں ممتاز مقام عطا کرتا ہے۔پیارے نبی نے یکے بعد دیگرے اپنی دوبیٹیاں سیدنا عثمان غنی کے نکاح میں دے کر انہیں شرف و منزلت کے اعلیٰ مقام پر فائز فرمایا۔آپ نے اپنے مال کے زریعے ہمیشہ دین کی اقامت کا فریضہ سرانجام دیا۔آپ کی سخاوت،غناء،شرم وحیاء،زہد وورع اورسیرت مبارکہ امت مسلمہ کیلئے قابل تقلید ہیں۔قرآن مجید کو جمع کرنے کی عظیم سعادت بھی آپ کے حصے میں آئی اسی لئے آپ کو جامع القرآن کہا جاتا ہے۔سیمینار میں مرکزی میلاد کمیٹی کو کامیاب اورشاندار آزادی مارچ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری،رکن الدین ندیم حامدی،راؤ عارف رضوی،علامہ امیر اظہر سعیدی،مفتی شوکت فیضی،قاری تنویر سعیدی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،قاری توفیق حامدی،شفقت طلال تاشفین،انجینئر فخرالاسلام بھٹہ،محبوب علی قادری،مولانا عمر حنیف سعیدی،علامہ سعیداختر،عبدالرزاق حامدی،امجدبھٹہ،عرفان حامدی،غلام حسین فریدی،عرفان علی،عبدالحمید بدری،شاہداکرام حامدی،اوردیگر نے شرکت کی۔

شفیق اللہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -