اہلکاروں کی مبینہ لوٹ مار‘ شہری کی  اعلیٰ حکام کو کارروائی کیلئے درخواست

        اہلکاروں کی مبینہ لوٹ مار‘ شہری کی  اعلیٰ حکام کو کارروائی کیلئے ...

  

چوٹی زیریں، لنگر سرائے (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)اختر محبوب ولد محبوب قوم راجپوت سکنہ خان پور بگا شیر تحصیل و ضلع (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

مظفر گڑھ نے ایس پی بہار شاہ پٹرولنگ رینج ڈیرہ غازی کو تحریری درخواست دی ہے جسمیں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل گزشتہ روز دن ا بجے اپنی موٹر سائیکل ہمراہ اپنے چھوٹے بھائی محمد زین کے ساتھ ہیڈ محمد والہ پنچا تو الزام علحیان ملک ماجد اے ایس آئی بمہ ملازمین نادر جمشید اور حماد رضا سرکاری گاڑی پر موجود تھے ڈرائیور بھی ہمراہ تھا جنہوں نے میری موٹر سائیکل کو روک لیا اور کاغذات موٹر سائیکل مانگے میں نے بتایا کہ میرے پاس موجود نہیں ہیں تاہم ابھی منگوا لیتا ہوں اتنے میں من سائل نے اپنے ماموں محمد یاسر کو فون کیا کہ کاغذات لے آئیں اسی دوران ماجد و دیگر ملازمین نے ساتھ مل کر میرا موبائل مجھ سے چھین لیا اور میری موٹر سائیکل سی ڈی 70 ماڈل 2020 تھانہ مظفر گڑھ میں بند کرا دی جب میرا ماموں یاسر پنچا تو من سائل اور میرے برادر سائل کو حبس بے جا میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا موبائل فون بھی واپس کر دیا گیا اور پرس میں سے پانچ ہزار نادر کانسٹیبل نے زبردستی نکال لیے اور پرس واپس کر دیا یہ ملازمین آئے روز بلاوجہ ہر کسی کو پریشان کرتے رہتے ہیں اور بعد میں رقم وصول کرتے ہیں جبکہ  ہمارا جینا عذاب بنا دیا ہے ہمارے ساتھ ناحق زیادتی کی گئی ہے زبردستی رقم چھین لی گئی ہے ہماری قانونی کارروائی کی جائے جبکہ دوسری جانب ایس پی بہار شاہ سے نامہ نگار پاکستان نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ درخواست کی انکوائری مظفر گڑھ پٹرولنگ کے ڈی ایس پی عبدالرحیم خان کریں گے اور انشاء اللہ انصاف کا تقاضہ پورے کریں گے اور  قانون کے مطابق کاروائی بھی ہو گئی دوسری جانب ڈی ایس پی عبدالرحیم خان لغاری نے کہا کہ انشاء اللہ سوموار والے دن انکوائری کروں گا اور انصاف کے تقاضے پورے کروں گا واضح رہے کہ دوسری جانب ہییڈ محمد والہ کے ملازمین نے اپنے آپ کو بجانے کے کے لیے جھوٹی بے بنیاد من گھڑت سائل کے خلاف درخواست جمع کرا رکھی ہے۔

اختر محبوب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -