جمشید دستی کے خلاف جعلی ڈگری  کیس کی سماعت 11ستمبر تک ملتوی

  جمشید دستی کے خلاف جعلی ڈگری  کیس کی سماعت 11ستمبر تک ملتوی

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ و سابق ممبر قومی(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 اسمبلی جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے مدعی اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو مقدمہ کی نقول بھی فراہم کی جائے گی۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں الیکشن کمیشن کے دائر کردہ استغاثہ کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔جس سند کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی ہے جسے حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا جس میں مدرسوں کی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کی تھیں۔ لیکن ان ڈگریوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے اس بارے سپریم کورٹ بھی واضح احکامات کے ساتھ فیصلہ دے چکی ہے۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -