چوری، ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں  شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  چوری، ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں  شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  

ملتان (وقا ئع نگار) چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپیمالیت کیسامان اور نقدی سے محروم ہو گئے۔(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

تھانہ گلگشت کے علاقہ نواب پور روڈ پر نامعلوم افراد نے عابد حسین کی دکان کے تالے توڑ کر 49 ہزار مالیت کا سامان چوری کرلیا۔گردیزی مارکیٹ میں بوائز ہاسٹل سے زوہیب سمیت 20 افراد کے مو بائل فون چوری ہو گئے۔حیدریہ روڈ سے فرقان،کہکشاں سٹریٹ سے نعمان کی مو ٹرسائیکل چوری ہو گئی۔تھانہ مظفر آباد کے  علاقہ فیروز پورہ سے  عثمان کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کے مویشی چوری ہوگئے۔تھانہ قطب پور  کے علاقہ گارڈن ٹاون میں نامعلوم افراد احمد نواز کے گھر کے تالے توڑ کر 2 لاکھ مالیت کا سامان الیکٹرونکس لے گئے۔تھانہ شاہ شمس کے علاقہ کھوہ باغ شمس سے نامعلوم افراد اشفاق حسین کیگھر سے تین بکریاں چوری کرکیلے گئے۔اسلم کالونی میں نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر اخبر علی سے نقدی اور انگوٹھی چھین لی۔تھانہ الپہ کے علاقہ موضع بر ساتی میں نامعلوم افراد نے رکشہ میں سوار سونیا بی بی کا پرس چھین لیا جس میں 23 ہزارروپے تھے۔ممتاز مائی نے پولیس الپہ کو درخواست دی کہ اسکی غیر موجودگی میں قاسم اکے گھر داخل ہوا گھرسے 14 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان چوری کرکے آگ لگا دی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -