لڑکی سے بداخلاقی، ویڈیو بنانے  والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج

    لڑکی سے بداخلاقی، ویڈیو بنانے  والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شادی کا جھانسہ(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 دے کر لڑکی کو  بداخلاقی کا نشانہ اور ویڈیوز بنانے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم نعمان جٹ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف خاتون مسرت مائی نے یکم جون کو مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے مدعیہ کی 16 سالہ بیٹی (س) کا رشتہ مانگا تھا اور اسی تناظر میں بیٹی سے ناجائز تعلقات قائم کیے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ قابل اعتراض حالت کی ویڈیوز بھی بناتا رہا بیٹی جب 6 ماہ کی حاملہ ہوئی تو تکلیف ہونے پر مدعیہ کو علم ہوا جس نے ملزم کے والد کو بیٹی کی رخصتی لینے پر زور دیا لیکن ملزم کا باپ بھی انکاری ہوگیا۔ پھر بیٹی بغیر باپ کے ماں بنی ہے اور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے عدالت رجوع کیا تھا۔

خارج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -