واپڈا ہاؤسنگ سوسائٹی ملازمین کاشرپسند عناصر  کیخلاف شدید احتجاج،کارروائی کامطالبہ

   واپڈا ہاؤسنگ سوسائٹی ملازمین کاشرپسند عناصر  کیخلاف شدید ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) واپڈ اہاؤسنگ سوسائٹی کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 کہ چوہدری ناصر نامی شخص جو کہ سوسائٹی میں ایک خودساختہ سیاسی گروپ بنائے اپنے مذہوم مقاصد کے لئے دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ساتھ مل کر شر پھیلا رہا ہے اور واپڈا ٹاؤن فیز 3کی تکمیل میں بشری رکاوٹ بن رہا ہے نے گذشتہ روز اپنے چند شر پسند ساتھیوں کے ہمراہ سوسائٹی آفس پر حملہ کیا ہے اور ملازمین اورانتظامیہ کو گالم گلوچ کرتے ہوئے ہراساں کیا ہے اور زبردستی سوسائٹی آفس کو بندکراتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ اہم ریکارڈ کو پھاڑنے کی کوشش کی ہے یہ لوگ سوسائٹی ملازمین اور انتظامیہ کو اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ہم سوسائٹی ملازمین ان کے شر پھیلانے اور سوسائٹی آفس پر حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکام بالا ڈپٹی رجسٹرار کواپریٹو ملتان،رجسٹرار کواپرٹیوپنجاب،سیکرٹری کواپریٹو لاہور اور چیف ایگزیکٹو آفسیر میپکو سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان شرپسند عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ان کا سوسائٹی واپڈا ٹاؤن میں داخلہ بند کرتے ہوئے پابندی لگائی جائے ہمارے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا اور پر امن احتجاجی عمل کے دروان ہونے والے نقصان کا ذمہ دار یہ شرپسند ٹولہ ہوگا، احتجاجی مظاہرے میں سوسائٹی ملازمین نعیم ارشد،محمد وقار، ریحان احمد،شہزاد فرید،شیراز احمد،چوہدری الیاس،محمد عمران،محمد آصف،یاسر نقوی،محمد عابد،طاہر قاسمی،نعمان ریاض،محمدرمضان،کاشف منصور،محموداحمد،طاہر خورشید،مبین مرزا،نسیم عباس محمد یوسف سمیت فیلڈ، سیکورٹی سٹاف، الیکٹریشن،بیلدارسمیت تمام سٹاف نے احتجاج میں بھرپور حصہ لیا۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -