صدرمسلم لیگ(ن) شہبازشریف سے رانا اعجاز نون کی ملاقات

  صدرمسلم لیگ(ن) شہبازشریف سے رانا اعجاز نون کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان(پ ر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب وصدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
 پیش کرتے ہیں۔ اپنے دور حکومت میں جنوبی پنجاب کو مثالی ترقی دی اور زراعت کیلئے تاریخی پیکیج دے کرکسان کو خوشحال بنایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی و سابق پارلیمانی سیکرٹری زراعت رانا اعجاز نون سے ون ٹو ون ملاقات میں کیا۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ موجودہ حکمرانوں نے ملک اور عوام کو بحرانوں میں مبتلا کردیا ہے۔ عوام دعا کریں بہت جلد اچھا وقت آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو اندرون ملک اور سرحدوں پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اورموجودہ حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے پر سپاہ وطن کو سلام پیش کرتے ہیں۔صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب زراعت کا گھر ہے۔مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں جنوبی پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھادیا خاص طور پر کھیت سے منڈی تک پکی سڑکوں کی تعمیرسے کسانوں کو بہت فائدہ پہنچامگر افسوس کی بات یہ ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں یہ سڑکیں مرمت نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ترقیاتی کام بند ہونے کے باعث عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے زراعت کی ترقی خصوصاً کسانوں کی خوشحالی کیلئے تاریخی پیکیج دیا۔کھاد و ں 'زرعی مداخل اور ٹیوب ویل کی بجلی پر سبسڈی دی جس کے بہترین نتائج سامنے آئے اور کسانوں نے ریکارڈ زرعی پیداوار دی۔آج حکومت وقت کی ترجیحات کسی کو سمجھ نہیں آرہیں۔عوام کا ہرطبقہ پریشان ہے۔ زراعت اور معیشت تنزلی کا شکارہیں۔ مہنگائی نے لوگوں کو بدحال کردیا ہے، قیامت خیز گرمی میں ایک طرف بجلی مہنگی کردی گئی ہے اور دوسری طرف گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھرکردیاہے، مسلم لیگ(ن) نے ریکارڈ مدت میں بجلی کی پیداواری منصوبے مکمل کرکے ملک کو اندھیروں سے نجات دلائی لیکن اب ایک مرتبہ پھر صورتحال خراب ہوچکی ہے اور انڈسٹری کو بڑے بحران کا سامناہے۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی دْعائیں جلد رنگ لائیں گی، مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ پھرعوام کو خوشحالی سے ہمکنار کرے گی۔ اس موقع پرسابق پارلیمانی سیکرٹری زراعت و ممبرصوبائی اسمبلی رانا اعجاز نون نے میاں شہبازشریف کو بتایا کہ جنوبی پنجاب کے عوام بھی ان کی وزارت اعلیٰ کویاد کرتے ہیں،ملتان لاہور اور ملتان سکھر موٹروے منصوبوں نے جنوبی پنجاب کودنیا بھرکے بزنس اور ٹورازم سے جوڑ دیا ہے، رانا اعجاز نون نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ثابت ہوگا۔
ملاقات