فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم فیزون اورٹو کا ریکارڈ انٹی کرپشن میں جمع 

  فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم فیزون اورٹو کا ریکارڈ انٹی کرپشن میں جمع 

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم فیز ون اور فیز ٹو کے حوالے سے جاری متعلقہ ریکارڈ اینٹی کریپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ریجن (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

میں جمع کرا دیا ہے جبکہ اس کیس سے متعلقہ مزید ریکارڈ آنے والے دنوں میں اینٹی کرپشن کی انکوائری ٹیم کو فراہم کر دیا جائے گا بتایا گیا ہے اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب نے فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم فیز ون اور ٹو غیر قانونی ادائیگیوں ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال فیز ٹو سے سیاست دانوں کی اراضی نکالنے اور مقررہ وقت پر کالونی میں ڈویلپمنٹ کے منصوبے مکمل نہ کرنے کے حوالے سے تمام ڈراپ انکوائری ری اوپن کرنے کی اجازت دی جس کے بعد ایم ڈی اے نے ایکسین رانا وسیم کو انجنیرنگ ڈیپارٹمنٹ اور اسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر شاہ کو اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کیا ایم ڈی اے حکام کی جانب سے ان دنوں افسران کو انکوائری ٹیم مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے جس کے بعد دنوں فوکل پرسن نے انکوائری ٹیم کو ریکارڈ کی فراہمی شروع کر دی ہے بتایا گیا ہے اب اینٹی کرپشن کی انکوائری ٹیم نے سابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے  کی پرسنل فائل اور لینڈ ایکوزیش کلیکٹرز کے کوائف بھی طلب کر لئے ہیں جبکہ سیاستدانوں کی زمینیں نکالنے کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری اور اس وقت کی گورننگ باڈی کے چیئرمین اور ممبران کی فہرست بھی طلب کی ہے جنھوں نے ان امور کی منظوری دی تھی۔

جمع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -