واجبات کی عدم ادائیگی، ریلوے پھاٹکوں کی بندش کاسلسلہ شروع  

  واجبات کی عدم ادائیگی، ریلوے پھاٹکوں کی بندش کاسلسلہ شروع  

  

ملتان،وہاڑی(نمائندہ خصوصی، بیورو رپورٹ، نامہ نگار) ڈویڑنل ریلوے انتظامیہ نیمحکمہ پنجاب ہائی ویزاوردیگرمحکموں کی طرف سے مرمت ودیکھ بھال کی مدمیں کروڑوں (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پرریلوے پھاٹکوں کی بندش کاسلسلہ شروع کردیاہے۔گزشتہ روزپنجاب ہائی ویزایم اینڈآرڈویڑن ملتان کی روڈزپرلگے ہوئے79ریلوے پھاٹکوں میں سے بیشترکوروڈوہیکل کے گزرنے کے لئے بندکردیاگیا۔جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنارہا۔بتایاجاتاہے کہ صرف پنجاب ہائی ویزایم اینڈآرڈویڑن ملتان نے اپنے تمام اضلاع خانیوال،لودھراں،ملتان،وہاڑی میں موجود79ریلوے پھاٹکوں کی سالانہ مرمت ودیکھ بھال کی مدمیں 58کروڑ82لاکھ سے زائدکی ادائیگی کرناہے۔گزشتہ روزریلوے شعبہ انجینئرنگ نیمتعددبارادائیگیوں کے نوٹس جاری کرنے کے بعدادائیگی نہ ہونے پربیشترریلوے پھاٹکوں کوبندکردیاجس کی وجہ سے ان پھاٹکوں کواستعمال کرنے والے وہیکلزڈرائیورزکوشدیدپریشانی کاسامناکرناپڑا۔اس سلسلہ میں ڈویڑنل ایگزیکٹوانجینئرعابدرزاق کاکہناتھاکہ ہرصورت نادہندگان سے وصولیوں کویقینی بنایاجائے گا۔ہائی ویانتظامیہ پریشانی سے بچنے کے لئے اگرسال بھرمیں تھوڑی بہت ادائیگی کرتی رہے تو پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے.

پھاٹک بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -