زراعت کی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی پہلی ترجیح، فخرامام 

          زراعت کی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی پہلی ترجیح، فخرامام 

  

  کبیروالا(تحصیل رپورٹر)زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی پہلی ترجیح ہے،ملکی ترقی اور معاشی استحکام میں ”زراعت“ کا کلیدی کردارہے،ماضی میں ”زراعت“ کو وہ مقام اور اہمیت نہیں دی گئی،جو اس کا حق بنتا تھا،حکومت کسانوں کی سہولت کاری کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی،زرعی شعبے میں پیداوار میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے دوست ملک چین سے اشتراک کیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 قومی تحفظ خوراک وتحقیق سید فخرامام نے اپنے دفتر میں  پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین راؤ طارق اشفاق کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ قلت پیدا کرنے کے طریقہ کارہیں،پاکستان میں کارٹیلائزیشن ہے،ذخیرہ اندوزی کی جاتی ہے،کارٹیلائزیشن کی نشاندہی کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام صوبے ایک دوسرے اور وفاقی وزارت کے ساتھ تعاون کر یں،وفاقی وزارت، نجی شعبے کے درآمد کنندگان کو گندم کی مناسب اور بروقت درآمد کو یقینی بنانے کے لئے سہولیات فراہم کررہی ہے، کپاس کی ملکی پیداوار 80کی دہائی میں اچھی تھی لیکن گذشتہ سالوں میں پیداوار میں کمی آئی۔ تاہم پاکستان کی برآمد میں کاٹن کا حصہ 60فیصد ہے۔ موجودہ حکومت کی توجہ کاٹن کی پیداوار والے دیگر ممالک کے ساتھ معلومات اور تحقیق کے تبادلے کے ذریعہ کپاس کی فصل کے بیج کے معیار اور پیداوار کو بہتر بنانے پر ہے۔قبل ازیں پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین راؤ طارق اشفاق نے وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک وتحقیق سید فخرامام کو کسانوں کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا،جس پر انہوں نے کسانوں کے مسائل کے حل اور زراعت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات اور خصوصی توجہ دینے کے بارے میں وفد کو بتایا۔پاکستان کسان اتحاد کے وفد میں مرکزی چیئرمین راؤ طارق اشفاق،مرکزی نائب صدر میاں فاروق احمد،صوبائی صدر ملک محمد احمد پھلروان،کوارڈی نیٹر خیبر پختون خواہ حاجی محمد ارشاد،صوبائی صدر یوتھ ونگ پنجاب چوہدری ساجد مشتاق وٹو،میڈیا کوارڈی نیٹر حفیظ سعید ی شامل تھے۔

فخرامام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -