محرم الحرام حرمت، تحمل اورشہادتوں کامہینہ ہے، محسن خان لغاری  

محرم الحرام حرمت، تحمل اورشہادتوں کامہینہ ہے، محسن خان لغاری  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور کمشنر ساجد ظفر ڈال سے محرم الحرام کے انتظامات اور دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی صوبائی وزیرنے کہا کہ محرم الحرام حرمت،تحمل، برداشت اور شہادتوں کا مہینہ ہے۔حکومت پنجاب سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے انتظامات کو مانیٹر کرنے کیلئے وزراء،مشیراورمعاونین (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
خصوصی کی ذمہ داریاں لگادی ہیں وزیر اعلی کی مشینری سہولیات چیک کرنے کے ساتھ مقامی انتظامیہ کی معاونت بھی کرے گی۔صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ ملکر انتظامات مزید بہتر کرنے ہوں گے۔محرم الحرام میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، کورونا کی ایس او پیز اور محرم الحرام کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہوگا۔حکومت نے جلوس اور مجلس کیلئے الگ گائیڈ لائنز دی ہیں جن پر عمل کرنے سے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ علم،تعزیئے اور دیگر زیارات کو چھونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔دسترخوان کے بجائے پارسل میں نیاز،کھانا دینا ہوگا۔ ڈسپوز ایبل گلاس اور برتن استعمال کئے جائیں۔حساس مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کی جائے۔ڈیرہ غازی خان صوبوں کی سرحد پر واقع ہونے سے دہشت گردی کا بھی خدشہ ہے اس لئے چیک پوسٹوں کو فعال کرنے کے ساتھ داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔اردگرد کے ہوٹلز،سرائے،کرایہ کی  اور بند عمارتوں کی باقاعدگی سے سرچنگ اور سویپنگ کی جائے۔عوام میں آگاہی دی جائے کہ مشکوک سامان اور سرگرمی نظر آنے پر انتظامیہ کو بروقت آگاہی دیں۔
         کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ ڈویژن کی مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے خفیہ کیمروں سمیت ہرممکن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا۔ سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔محرم الحرام میں اشتعال انگیزی روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔بیانات اور خطبات کے ذریعے شرکاء کو مشتعل کرنے والے علماء اور ذاکرین کی ضلع اور زباں بندی کی گئی ہے۔تمام مجالس اور جلوسوں کی آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔امن کمیٹی کے تھانہ سطح کی کمیٹیوں کو بھی فعال کردیا گیا ہے۔
محسن لغاری