مخالفت پررشتہ دار وں نے نوجوان پرکتے  چھوڑ دئیے، زخمی ہسپتال منتقل، مقدمہ درج

مخالفت پررشتہ دار وں نے نوجوان پرکتے  چھوڑ دئیے، زخمی ہسپتال منتقل، مقدمہ ...

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) مخالفت پر رشتہ داروں نے نوجوان پر خونخوار کتے چھوڑ دیے،کتوں نے نوجوان کے جسم کے مختلف حصوں پر کاٹ لیا،مخالف ساتھ کھڑے ہو (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

کر ہنستے اور تماشہ دیکھتے رہے، راہگیروں نے نوجوان کو کتوں کے نرغہ  سے چھڑایا، زخمی نوجوان ہسپتال داخل، پولیس نے زخمی نوجوان کے والد کی مدعیت میں کتا مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ موضع پتل منڈا شرقی میں دیرینہ مخالفت پر رشتہ دار غلام عباس چانڈیہ نے مخالف اظہر عباس چانڈیہ  کے نوجوان بیٹے نوید چانڈیہ پر اپنے پالتو خونخوار کتے چھوڑ دیے، اظہر عباس چانڈیہ کا بیٹا نوید چانڈیہ کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ غلام عباس چانڈیہ اپنے دیگر ساتھیوں عباس چانڈیہ، صادق چانڈیہ کے ہمراہ اپنے خونخوار پالتو کتوں کو لے کر آگئے اوراس پر خونخوار کتے چھوڑ دیے، کتوں نے نوید چانڈیہ کے جسم کے مختلف حصوں پر کاٹ لیا،کتا مالکان ساتھ کھڑے تماشہ دیکھتے اور قہقہے مارکر ہنستے رہے، شور پر راہگیروں نے نوجوان کو کتوں کے نرغے سے چھڑایا، زخمی نوید چانڈیہ کو تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا، پولیس چوک سرور شہید نے زخمی نویدچانڈیہ کے والد اظہر عباس چانڈیہ  کی مدعیت میں مقدمہ نمبر339/20زیردفعہ289درج کر کے کتا مالکان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مقدمہ درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -