مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی 

  مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی 

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جمعہ کے روز اسلام آباد،لاہور، کراچی، پشاور،کوئٹہ،گلگت بلتستان، آزادکشمیر، سکھر، حیدرآباد، ملتان،بہاولپور، رحیم یار خان، فیصل آباد، جھنگ،چنیوٹ،سرگودھا،اوکاڑہ،ساہیوال،مظفرگڑھ اور لیہ سمیت مختلف اضلاع(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 میں ”اسرائیل مردہ باد“ ریلیاں نکالی گئیں۔احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں ملی یکجہتی کونسل اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر شیعہ سنی جماعتیں بھی شریک تھیں۔ ریلیوں میں مرکزی،صوبائی اور ضلعی رہنماوں کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ شرکا ئاحتجاج نے بینرزاور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر اسرائیل عرب اتحاد اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔کارکنوں نے فلسطینوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔مقررین نے احتجاجی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے مطالبے کو دینی غیرت و حمیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب حکمرانوں نے اسرائیل کی غاصب ریاست کو تسلیم کر کے امت مسلمہ کی پیٹھ میں خنجر گونپا ہے۔ مسلمانوں کے لبادے میں چھپے ہوئے ان صیہونی ایجنٹون کو یہ ناپاک جسارت مہنگی پڑے گی۔ دنیا بھر کے مسلمان متحدہ عرب امارات کے اس اقدام پر شدید نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی  سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے کہا کہ اسرائیل عالم اسلام کا بدترین دشمن ہے۔اس کی شاطرانہ چالوں سے دوست دشمن کوئی بھی محفوظ نہیں۔ جو مسلمان حکمران اسرائیل کو اپنا دوست سمجھتے ہیں وہ صیہونی فریب کاریوں سے دانستہ طور پر لاعلم بنے بیٹھے ہیں۔ عرب حکمرانوں کا وقتی فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنی نسلوں کو یرغمال بنانے کا یہ سودا انتہائی احمقانہ اور بزدلانہ ہے۔جس پر تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ آئی ایس او کے رہنما اشترعباس نے کہا کہ فلسطین و اسرائیل کی جنگ کسی زمینی تنازعے کے نام نہیں بلکہ یہ حق و باطل کا معرکہ ہے۔دو متصادم قوتیں اپنے ہم خیال حکمرانوں کو اپنے اپنے بلاک میں شامل کر رہی ہیں، صیہونیت کے جو دوست ہیں وہ عالم اسلام کے کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔اب امت مسلمہ کے فیصلے کا وقت آن پہنچا ہیں۔عالم استکبار کے حامی عالم اسلام کے دشمن ہیں چاہے وہ کسی بھی لبادے میں ہوں۔علامہ وسیم معصومی اور علامہ سبطین نجفی نے کہا  کہ بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی تک اس تنازعے کا خاتمہ ممکن نہیں۔جو مسلم حکمران صیہونیت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں وہ  مسلمانوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔انہیں اپنے مذموم مقاصد میں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکہ خطے میں اسرائیلی بالادستی کے قیام کا جوخواب دیکھ رہا ہے اس کی تعبیر انتہائی بھیانک ہو گی۔پوری قوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینی قوم کی دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -