بچے کو تیراب پھینک کرقتل کرنے کے مقدمہ  میں مولوث خاتون کیخلاف کیس کافیصلہ  سنانے کیلئے سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

      بچے کو تیراب پھینک کرقتل کرنے کے مقدمہ  میں مولوث خاتون کیخلاف کیس ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان کے جج مسعود ارشد نے 5 سالہ بچے پر (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون ملزمہ کے خلاف کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ سماعت کے دوران وکلاء نے حتمی دلائل پیش کر دیے ہیں جبکہ ملزمہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر کے مطابق ملتان کے علاقے سورج میانی میں پانچ سالہ بچے منتطر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ بچے کے والد مختار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں  اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں تفتیش کرنے کے بعد بچے کی رشتہ دار ملزمہ شمیم کو گرفتار کیا گیا تھا ملزمہ کو تفتیش کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھاتاہم بچہ دوران علاج جانبحق ہوگیا تھا تاہم گواہوں اور ملزمہ کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں اور کیس کا فیصلہ آئندہ سماعت پر سنا دیا جائے گا۔

مسعود ارشد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -