امن وامان کے قیام کیلئے تمام مکاتب  فکرکے علماء متحد وہم آواز ہیں، ندیم قریشی

  امن وامان کے قیام کیلئے تمام مکاتب  فکرکے علماء متحد وہم آواز ہیں، ندیم ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

وثقافت و ترجمان حکومت پنجاب محمدندیم قریشی نے کہا ہے کہ ملتان پرامن شہر ہے اور ہر سال یہاں نواسہ رسول کی یاد تمام مسالک ملکر مناتے ہیں اور عزاداری اور ماتمی جلوسوں میں اہلیاں ملتان بلا تفریق شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء  متحد و ہم آواز ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملتان کی ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے ماتمی جلوسوں کے راستوں پر صفائی اور تجاوزات کے خاتمے اور روشنی کے بہتر فراہمی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں شہر کی مرکزی امام بارگاہوں کی صفائی کیساتھ ساتھ وہاں ڈس انفیکشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے تاکہ عزاداروں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھا جائے انہوں نے مزید بتایا کہ روٹس اور مجالس کی سیکورٹی کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے،ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے عوام پر بھی یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت سے گریز کریں اور مقررین ایسی گفتگو سے اجتناب کریں جس سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہو۔ممبر صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے کہا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام میں صوبائی حکومت وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں سرگرم ہے کسی کو بھی مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -