چوری کیس میں ضمانتیں کینسل ہونے  پرہرملزمان احاطہ عدالت سے فرار

  چوری کیس میں ضمانتیں کینسل ہونے  پرہرملزمان احاطہ عدالت سے فرار

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ کواپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر میں چوری کیس میں ضمانتیں کینسل ہونے (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

پر ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے آفس میں چوری کا مقدمہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر راو عمران اور سیکرٹری انور شاکر پر درج ہوا تھا گزشتہ روزملزمان کی ایڈیشنل سیشن کورٹ سے ضمانت نامنظور ہو گئیں ہیں جس پر احاطہ عدالت میں موجود دونوں ملزمان پولیس کی موجودگی میں فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کے اثر وسوخ کی وجہ سے دباو کا شکار تھی جس وجہ سے ان ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا اور وہ احاطہ عدالت میں پولیس کی موجودگی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -