صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، محسن رضا خان

    صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، محسن رضا خان

  

ملتان (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے گزشتہ روز اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیا۔میپکو ہیڈ کوارٹر آمد پر انکا بھرپور طریقے سے استقبال کیاگیا۔ قائمقام سی ای او میپکوعترت حسین، جنرل منیجر آپریشن طارق محمودبٹر، (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن نصر حیات میکن، جنرل منیجر ٹیکنیکل خالد علی چشتی، جنرل منیجر کسٹمرسروسز احسن گیلانی سمیت اعلیٰ افسران نے انجینئر محسن رضا خان کو سی ای او میپکو تعینات ہونے پر مبارکباددی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے میپکو ہیڈ کوارٹر آمد پر یونین اورملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے فخر کا مقام ہے کہ ملازمین نے بھرپور طریقے سے میرااستقبال کیا اور مجھے خوش آمدید کہا۔ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ تمام ملازمین اور یونین عہدیدار ٹیم کی صورت میں کمپنی کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ناقص کارکردگی کے حامل ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثناء چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے عاشورہ پر میپکو ریجن میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور میپکو ریجن کے تمام آپریشنل افسران وسٹاف کی تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔انہوں نے وزارت توانائی کے احکامات کی روشنی میں میپکو ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران سے رابطے میں رہنے اورسب ڈویڑن کی سطح پر مجالس کے مقامات کی فہرستیں تیارکرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ محرم الحرام میں میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم ریجنل کنٹرول روم میں جنرل منیجر آپریشن طارق محمود بٹر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے اوورآل مانیٹر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 5محرم الحرام تک مجالس اور امام بارگاہوں کو بجلی فراہم کرنے کے لئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اور سسٹم کی ضروری مرمت کا کام مکمل کیاجائے اور امام بارگاہوں کو بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متبادل انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے بجلی کی مسلسل فراہمی اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے10محرم الحرام تک تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز دفاتر میں موجودرہنے کی ہدایت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میپکو ریجن کی تمام سب ڈویڑنوں میں سٹاف کو تین شفٹوں میں سیفٹی آلات کے ساتھ الرٹ رکھنے،ٹرانسفارمرز ٹرالیاں اور ایمرجنسی گاڑیاں تیار رکھنے کی ہدایت کی ادھر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے کہا ہے کہ تمام افسران وملازمین ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور ٹیم کی صورت میں کام کریں تاکہ کمپنی کو ترقی کی راہ پر مزید آگے بڑھایاجاسکے۔ صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور وزارت توانائی کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنایاجائے۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افسران و سٹاف کی شبانہ روز محنت سے میپکو کو پاور سیکٹر کی نمبر ون کمپنی بنائیں گے۔کمپنی کی بہتری اور ترقی کے لئے تمام سرکل مانیٹرز جنرل منیجرز/چیف انجینئرز فیلڈ میں کام کریں اور بجلی چوروں، نادہندگان کے خلاف کاروائی کی نگرانی کریں۔ محکمہ کے ہر افسر و ملازم کی اپنی ذمہ داری ہے جسے وہ احسن طریقے سے نبھاکر کمپنی کی ترقی کے لئے کام کرے۔ بجلی چوری روکنے میں افسران اپناکردار اداکریں۔ صارفین کو ان کے استعمال شدہ یونٹس کے مطابق درست ریڈنگ اوربلنگ کی جائے۔ صارفین ہماری ترجیحات میں اول ہیں ان کی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ کیاجائے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ شکایات کے اندراج اور ازالے کے لئے ہر سطح پر قائم شکایات سنٹرز کو الرٹ رکھاجائے۔ اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن طارق محمود بٹر، ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن نصر حیات میکن، جنرل منیجر ٹیکنیکل خالد علی چشتی، جنرل منیجر کسٹمرسروسز احسن گیلانی، چیف سٹریجیٹک پلانر عترت حسین، چیف انجینئر پلاننگ نوید انجم چیمہ، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی عبدالرحیم سومرو، ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی، فنانس ڈائریکٹر آفتاب فضل، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ سیکیورٹی میجر (ر)فرخ جاوید گھمن، ڈائریکٹرجنرل آئی ٹی امتیازرسول، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ محمدا صغر گھلو، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایم ایم میاں جاوید اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی عبدالرزاق کاشف، ڈپٹی ڈائریکٹرریجنل شکایات سنٹر عرفان محمود صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل راشد نذراور آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز بھی موجودتھے۔

محسن رضا خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -