پیک کے تحت ہشتم امتحانات بھی ختم کرنے کا فیصلہ 

پیک کے تحت ہشتم امتحانات بھی ختم کرنے کا فیصلہ 

  

ملتان(سٹاف  رپورٹر) پنجاب ایگزامنیشن کمیشن (پیک)کے زیر اہتمام ہونے والے 8 ویں کے امتحانات بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا‘تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے پانچویں کے بعد ہشتم کے امتحانات ختم کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا،رواں سال پیک کے تحت ہشتم کے امتحانات منعقد نہیں کئے جائیں گے۔پیک کے تحت ہر سال 25 لاکھ بچوں کے امتحانات(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 لئے جاتے تھے،پنجاب ایگزمیشن کمیشن نے طلباو اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے صرف اسیسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے،طلبا وطالبات کے سالانہ امتحانات سکولوں میں ہی منعقد کئے جائیں گے. طلبااور اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کے لئے تھرڈ پارٹی سے سروے کرایا جائیگا،تھرڈ پارٹی تمام اضلاع کے منتخب سکولوں کے امتحانات منعقد کرے گی۔

ہشتم امتحانات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -