وہاڑی: چڑیا گھر سے لاکھوں مالیتی 6کالے ہرن چوری، 2ملازمین فارغ، 8نامزد ملزمان کے کلاف مقدمہ درج 

وہاڑی: چڑیا گھر سے لاکھوں مالیتی 6کالے ہرن چوری، 2ملازمین فارغ، 8نامزد ملزمان ...

  

  وہاڑی(بیورورپورٹ)وائلڈ لائف انتظامیہ کی سنگین غفلت چڑیا گھر سے نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت  6 کالے ہرن چوری،ریجنل ڈائریکٹر وائلڈ لائف ملتان حسن علی سکھیرا نے 2 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا 8نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق وہاڑی چڑیا گھر کی انتظامیہ کی سنگین غفلت کے باعث میلسی کے گروہ نے چڑیا گھر ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے رات گئے ہاکی گراؤنڈ سے ملحقہ عقبی دیوار میں نقب لگا کرلاکھوں روپے مالیتی 6 کالے ہرن چوری کر لئے جن میں 2 مادہ اور 4 نر  اعلی نسل کے قیمتی ہرن شامل تھے ڈسٹرکٹ وائلڈ آفیسر منیر احمد کگھہ کے مطابق ریجنل  ڈائریکٹر وائلڈ لائف آفیسر ملتان حسن علی سکھیرا نے چڑیا گھر کے 2 ملازمین کو  غفلت برتنے(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 پر نوکری سے فارغ کر دیاجبکہ ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر میاں منیر احمد کی مدعیت میں 8 نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی  یں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ملزمان میں میلسی کے رہائشی مہر حبیب،ارشد عرف جھارا،عمران میو،شبیر عرف چینی،سید محسن عباس جبکہ خانیوال کے رہائشی اشفاق خان،شبو ہراج، اور جمیل عرف چینی شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 325/20 زیر دفعات  379,411 شامل درج کر لیا گیا ذرائع کے مطابق میلسی میں سیال بریڈنگ فارم اور عاطف بریڈنگ فارم کے لوگ شامل ہیں وائلڈ لائف انتظامیہ اور پولیس کے مطابق اس گینگ کے خلاف مختلف علاقوں جانور چوری کے مقدمات بھی درج ہیں ریجنل ڈائریکٹر وائلڈ ملتان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی منیر احمد کھگہ کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے سخت خلاف کارروائی جائے گی۔

وائلڈ لائف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -