مبینہ رشوت وصولی پرشہری کی اسسٹنٹ  ڈائریکٹرکو آپریٹو کیخلاف کارروائی  کیلئے اینٹی کرپشن میں درخواست

  مبینہ رشوت وصولی پرشہری کی اسسٹنٹ  ڈائریکٹرکو آپریٹو کیخلاف کارروائی  ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآپریٹیو سوسائٹی ملتان نے شہری کو نوکری دلوانے کی غرض سے ڈیڑھ لاکھ روپے(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 ہتھیا لئے۔رقم واپسی کے تقاضے پر دھمکیاں دینے لگا۔متاثرہ شخص نے تنگ آکر حاصل انصاف کیلئے اینٹی کرپشن کو درخواست دے دی ہے۔محمد آمین شہری نے اینٹی کرپشن میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار  کوآپریٹیو سوسائٹی ملتان نعمان بھٹہ نے ملازمت دلوانے کی خاطر اس سے بطور رشوت ڈیڑھ لاکھ روپے لئے۔دو سال گزرنے کے باوجود تاحال نا کوئی نوکری لگوائی ہے۔اور نا ہی رقم واپسی کی ہے۔بلکہ رقم کے تقاضے پر دھمکیاں دیتا ہے۔اس کے علاؤہ 20 ام کی پیٹیاں بھی افسران کو دینے کیلئے لی ہیں۔متاثرہ  شہری نے حصول انصاف کیلئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

درخواست

مزید :

ملتان صفحہ آخر -