جلیل آباد کے علاقہ میں 2گروپوں  میں تصادم، 4افراد زخمی، ہسپتال منتقل

جلیل آباد کے علاقہ میں 2گروپوں  میں تصادم، 4افراد زخمی، ہسپتال منتقل

  

ملتان (وقا ئع نگار) تھانہ جلیل آباد کے علاقے دوگروپوں میں لڑائی کے دوران چار افراد کو تشویشناک حالت میں نشتر (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

ہسپتال لایا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق چاہ ا?مب والا کے رہائشی محمد رفیق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر موجود تھے کہ دوسری پارٹی کے محمد بوٹا اپنے غنڈوں غلام عباس، عدیل شان، بلال، شاہد وغیرہ کے ہمراہ مکان کے ایرے ڈالتے وقت محمد رفیق کیگھر کی دیوار کو ناجائز طور پر نقصان پہنچایا جن کو منع کرنے پر محمد بوٹا وغیرہ طیش میں آگئے جہنوں حوروں مکوں اور چھریوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے محمد رفیق، محمد عتیق، محمد لیئق، محمد خلیق کو شدید زخمی کردیا، جو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال داخل کروانے کے بعد معاملہ کی چھان بین کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے،ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے محمد رفیق اور محمد عتیق کی حالت غیر بتائی جاتی ہے،جن کا علاج جاری ہے۔

تصادم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -