ملتان، ای چالان سسٹم، ٹریفک  وارڈنز کاتربیتی سیشن شروع

    ملتان، ای چالان سسٹم، ٹریفک  وارڈنز کاتربیتی سیشن شروع

  

ملتان (وقا ئع نگار) ملتان حکومت پنجاب کا صوبہ بھر میں ڈیجیٹل لاائزیشن  کی جانب ایک اور قدم۔گورنمں ٹ نے شہریوں (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 کو بینک میں چالان جمع کروانے کی بجائے" ایزی پیسہ " کے ذریعے چالان کی ادائیگی کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلے میں شیڈول اور  وارڈنز کا تربیتی سیشن شروع کردیا گیا ہے۔باوثووق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں ای چالان سسٹم متعارف کروا رہی ہے۔جس کے تحت ٹریفک وارڈن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان تو کریں گے۔مگر شہری کو بینک جانے کی بجائے ایزی کے ذریعے چالان کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ایزی پیسہ کی سہولت نہ ہونے پر پھر شہری بینک میں جاکر اپنا چالان جمع کروایا کریں گے۔ایزی پیسہ کے ذریعے چالان کی ادائیگی کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈنز۔شہری اور گورنمنٹ کو مسیج چلا جائے گا۔اس منصوبہ کو شہریوں۔ٹریفک وارڈنز نے جدید دور کی اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ملتان پولیس لائن میں ٹریفک افسران نے ضلع بھر کے ٹریفک وارڈنز سے میٹنگ کی  گئی ہے۔جس میں لاہور سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے شرکت کی۔جہنوں نے ٹریفک وارڈنز کو " ای چالان "کے حوالے سے تفصیلی اگاہی فراہم کیں۔بتایا جارہا ہے اگلہ ماہ تک  ایزی پیسہ کے ذریعے چالان کی ادائیگی کا پلان نفاذ العمل ہونے قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ای چالان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -