اسٹبلشمنٹ کی تفریق والی سازشوں  کوناکام بنائیں گے، ظہور دھریجہ

  اسٹبلشمنٹ کی تفریق والی سازشوں  کوناکام بنائیں گے، ظہور دھریجہ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)کسی کے لوگ کسی کے دھوکے میں نہ آئیں، صوبہ صرف سرائیکستان اور صوبائی دارالحکومت ملتان (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

کی بات کریں۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے بہاولپور سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ صوبے کا نام نیازستان ہو تب بھی قبول کر لیں گے، یہ ان کی ذاتی رائے ہے، سرائیکستان صوبہ محاذ کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بہاولپور صوبہ اور ملتان کی محرومی کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں وہ ملتان اور بہاولپور کی تفریق کے مقصد کو پورا کر رہے ہیں، ہم اسٹیبلشمنٹ کی تفریق والی سازش کو ناکام بنائیں گے اور وسیب کی یکجہتی کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وسیب کو پہلے بھی بہت دھوکے دیئے گئے اور سیاست کے کچھ نئے کھلاڑی وسیب کو نئے نعروں سے دھوکہ دے رہے ہیں۔وسیب میں رہنے والے تمام افراد دھوکہ بازوں سے بچیں۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ وسیب کے مسائل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات طے ہے، وہاں ہم وسیب کا مقدمہ حقائق کی بنیاد پر پیش کریں گے تاکہ حکمران یہ نہ کہہ سکیں کہ وسائل کی نزاکت کے بارے میں ہمیں کسی نے آگاہ نہیں کیا۔ بہاولپور سے آنے والے وفد میں جمیل بھٹہ،لالہ شریف، راشد بھٹی، مٹھو سرائیکی و دیگر موجود تھے۔ 

ظہوردھریجہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -