110ایکڑ ریلوے اراضی کی کم  ریٹ پر نیلامی،مقامی افراد کا  احتجاج، دوبارہ، نیلامی کامطالبہ

  110ایکڑ ریلوے اراضی کی کم  ریٹ پر نیلامی،مقامی افراد کا  احتجاج، دوبارہ، ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے شعبہ لینڈپراپرٹی کے عملہ نے سازبازہوکر10ایکڑزرعی اراضی کم ریٹ پرسالانہ لیزپردلوادی مقامی افرادنے لیزکینسل کرکے دوبارہ نیلامی کروانے کامطالبہ کردیا.بتایاجاتاہے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 کہ ریلوے ملتان ڈویزن کے ریلوے اسٹشنوں شیر شاہ اور چناب ویسٹ بنک کے درمیان27جولائی کوشیرشاہ ٹول پلازہ کے قریب ریلوے کی10ایکڑ زرعی اراضی  کولیز پردینے کے لئے نیلامی کی گئی تھی زمین کو26ہزارروپے فی ایکڑسالانہ کے حساب سے لیزبولی کومنظورکرلیاگیا.جس کے خلاف مقامی افرادمحمدنوازبھٹہ,ریاض احمد,محمدشبیر,اسراراحمدنے ریلوے ہیڈکواٹر کودرخواست دیتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ علاقہ میں 30سے35ہزارروپے سالانہ زرعی زمین کی لیزکاریٹ ہے جبکہ ریلوے شعبہ لینڈپراپرٹی کے کلریکل عملہ نے اراضی ملی بھگت کرکے کم ریٹ26ہزارسالانہ پردے دی ہے.درخواست دہندہ گان نے مطالبہ کیاہے کہ.یاتوزمین کی دوبارہ نیلامی کروائی جائے یاانہیں 35ہزارروپے سالانہ لیز پر اراضی دی جائے وہ لینے کو تیار ہیں۔

نیلامی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -