ختم نبوت ؐکے منکر عالمی قوتوں کے آلہ کار ہیں، ڈاکٹر عمران مصطفی

  ختم نبوت ؐکے منکر عالمی قوتوں کے آلہ کار ہیں، ڈاکٹر عمران مصطفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،زاہد بلال قریشی،خواجہ محمد ندیم مدنی،خلیفہ پیر عبدالقیوم قریشی،علامہ حامد الرحمن حامدی،سید کاشف شاہ،اویس عطاری،محمد سلمان،علامہ فاروق شاہین،سید اسماعیل شاہ،امجد سعیدی نے ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
منکر یا نبوت کے دعویدار بن کر سامنے آ رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے لوگ عالمی قوتوں کے آلہ کار ہیں اور پاکستان میں مذہبی انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں ہماری حکومت ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کو اپنی گرفت میں لے اور قانون کے مطابق ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔پاکستان سنی تحریک مذہبی مقامات بالخصوص مساجد مزارات اور قبرستانوں کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے،ناجائز قابضین اور مفاد پرست عناصر ان مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں،ہم نے ضلعی انتظامیہ کو ملتان میں مختلف مقامات کی نشاندہی کی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی مکمل معاونت بھی کر رہے ہیں بالخصوص قبرستانوں کے حوالہ سے ایک طویل فہرست ہے جو ذرا انتظامیہ کو دی ہے اور ساتھ ہی ثبوت بھی فراہم کی ہیں لیکن انتظامیہ سست روی کا شکار ہے،ہم مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ انتظامیہ ان مذہبی مقامات بالخصوص قبرستانوں اور مزارات کے تحفظ کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائے،پاکستان سنی تحریک ضلع انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سنی تحریک 7ستمبر کو نواب پور روڑ پر دیوان کا باغ میں تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس منعقد کرے گی۔
ڈاکٹر عمران