ہیڈ محمد والا، پولیس کے ناکے، شہریوں سے لوٹ مار معمول 

    ہیڈ محمد والا، پولیس کے ناکے، شہریوں سے لوٹ مار معمول 

  

 چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان)ہیڈ محمد والا پولیس ناکاپر ایک اور موٹر سائیکل سوار لٹ گیا۔ پولیس ملازم پر پرس سے پانچ ہزار روپے نکالنے کا الزام۔ شہری کا ایس پی بہار شاہ پیٹرولنگ رینج ڈیرہ غازیخان سے کارروائی کا مطالبہ۔ خان پور بگا شیر کے رہائشی اختر محبوب (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

راجپوت نے پریس کانفرس میں بتایا کہ ہیڈ محمد والا پر  اے ایس آئی ملک ماجد نے پولیس کانسٹیبلان نادر جمشید،حماد رضا وغیرہ کے ہمراہ ناکہ لگایا ہوا تھا۔ روک کر موٹر سائیکل،موبائل اور پرس اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں موبائل اور موٹر سائیکل واپس کردیا۔ لیکن نادرکانسٹیبل نے پرس میں پانچ ہزار روپے رکھ لیے۔ ہیڈ محمد والا سے گزرنے والے گاڑی مالکان سے لوٹ مار،گالم گلوچ معمول بنا رکھاہے۔ گاڑی مالکان کی شکایات کے باوجود پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ ایس پی بہار شاہ پیٹرولنگ رینج ڈیرہ غازیخان مذکورہ پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں۔

لوٹ مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -