حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، مخدوم شہاب الدین

  حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، مخدوم شہاب الدین

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے امن وامان کی صورت حال بھی ٹھیک نہیں بے روزگاری (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

میں بھی اضافہ ہوگیا ہے عوام اب پی پی پی کے دورحکومت کو یاد کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر برائے خزانہ مخدوم شہباب الدین سہر وردی نے سانول سنگت کے سیکرٹری اطلاعات وڈرامہ رائٹر حبیب اللہ خیال کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ آٹا چینی چاول اور روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں کنڑول نہیں ہوسکیں وزیراعظم چینی کا ایکشن  کہتے ہیں تو چینی مہنگی ہوجاتی ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک کروڑ لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں عوام موجودہ حکومت سے تنگ آکر خودکشی پر مجبور ہورہے ہیں اور پی پی پی کے دور حکومت کو یاد کرتے ہیں مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ جتنا جلدی ہوسکے اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا عوام نے جس بلے پر مہر لگائی تھی وہی بلا عوام کے سروں پر برس رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کے امیدوارہی کامیاب ہوں گے۔ 

شہاب الدین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -