امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحادکی اہم ضرورت ہے: اسد قیصر قاسم سوری 

امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحادکی اہم ضرورت ہے: اسد قیصر قاسم ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے نئے ہجری 1442ء کے موقع پر پیغام میں کہاہے کہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپس میں اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔جمعہ کو مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپس میں اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام امن، بھائی چارے اور برداشت کا درس دیتا ہے، اسلام فرقہ واریت، انتہا پسندی اور تعصب کی نفی کرتا ہے۔ علمائے کرام اور مذہبی اسکالرز کو مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے، اسلام کے حقیقی پیغام کو پھیلانے میں علمائے کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے اور فرقہ واریت کا مقابلہ کرنے کے لیے آپس کے باہمی اختلافات کو بھلا نے کی ضرورت ہے، ہمیں اس ہجری سال نو کے موقع پر پاکستان کو نئے عزم اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھانا ہوگا۔

 اسد قیصر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -