پبی،محرم الحرام آمد،ڈی پی او  کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

پبی،محرم الحرام آمد،ڈی پی او  کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین اور ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا نوشہرہ کینٹ امام بارگاہوں کا دورہ۔ دورہ کے دوران ASP کینٹ بلال احمد،DSP ہیڈکوارٹر محمد سعید،انسپکٹر ارشد خان،پولیس افسران اور اہل تشیع نوشہرہ کے صدر سرفراز حیدر بھی اُنکے ہمراہ تھے۔محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا۔جلوس  کی گزرگاہوں کی سیکیورٹی کے سلسلے میں ہدایات جاری کی۔پولیس کو ارگرد کے ماحول، مشکوک و شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات۔حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تیعنات کرنے کے احکامات۔تھانہ نوشہرہ کینٹ میں کمان پوسٹ کا معائنہ۔کیمروں کے ذریعہ جلوس کے روٹس کا جائزہ لیا گیا۔سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے افراد کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹ پر کوئی سمجھوتہ نہین کیا جائے گا۔امام بارگاہوں کے منتظمین کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -