اسلامی سال کا آغاز قربانی سے ہوتا ہے، تنظیم الا خوان 

اسلامی سال کا آغاز قربانی سے ہوتا ہے، تنظیم الا خوان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ امیر المومنین حضرت عمر فاروق کی شہادت اسلامی سال کے پہلے دن ہوئی۔اسی مبارک ماہ میں خانوادہ رسول ﷺ کی عظیم شہادتیں ہوئیں۔ اسلامی سال کا آغازقربانی سے ہوتا ہے اور اس کا اختتام بھی قربانی سے ہوتا ہے۔حضرت عمر فاروق   وہ عظیم ہستی ہیں جن کے بارے آپ ﷺ نے فرمایا میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر  ہوتے۔۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمر فاروق    کے دور خلافت میں معلوم دنیا کے تین حصوں پر اسلامی حکومت کا تفاذ اور تمام قوانین کو تشکیل ہو چکی تھی۔ جن میں ریاستی امور،عدالتی نظام،معاشی نظام،ویلفئیر سٹیٹ کا قیام اور بہت سے نظام جن کو آج تک مغرب والے فالو کر رہے ہیں اور دنیاوی فوائد حاصل کر رہے ہیں۔سب وہی ہیں جو حضرت عمر  کے دور خلافت میں قائم کیے گئے۔آج بھی عمر فاروق   کے نام سے انگلینڈ میں قوانین  موجود ہیں جنہیں دی عمر لا کہا جاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آج مغرب سے مرعوب ہو کر کہتے ہیں کہ وہ بہت ترقی کر گئے ہیں ان کا نظام بہت اعلی ہے حالانکہ یہ ہماری کھوئی ہوئی میراث ہے جسے انہوں نے اپنا کر دنیا میں مقام بنا لیا اور ہم آج بھی وہی غلامانہ نظام کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ اگر وطن عزیز میں نظام عدل اسلامی کر دیا جائے تو کسی کی جرات نہیں ہو گی کہ وہ صحابہ کرام   جیسی عظیم ہستیوں کی شان میں گستاخی کر سکیں یہ ہمارے نظام عدل کی کمزوری ہے اور اس کا نفاذ نہ ہے جس کی وجہ سے ملک میں جرائم اور کرپشن اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔حکومت وقت سے گزارش ہے کہ نظام عدل کو اسلامی اصولوں کے تحت نافذ کیا جائے ان شا اللہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہترین مشعل راہ ثابت ہو گا۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔