کبھی جج بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی،عابد ساقی،اعظم نذیر،طاہر نصراللہ 

  کبھی جج بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی،عابد ساقی،اعظم نذیر،طاہر نصراللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اعظم نذیر تارڑاور لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری طاہر نصر االلہ وڑائچ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لاہورہائی کورٹ میں نئے مجوزہ ججوں کی نام نہادفہرست کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے کبھی ہائی کورٹ کا جج بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی،انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سوشل میڈیا پر لاہورہائی کورٹ میں نئے ججوں کے تقررکے لئے زیرغورناموں میں ان کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں جو انہیں بدنام کرنے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کا تقررمیرٹ پر کیاجائے،جس کے ردعمل میں بعض عناصر نے مجوزہ ناموں میں ہمارے نام بھی شامل کردیئے ہیں تاکہ یہ تاثر دیاجاسکے کہ ہم خود جج بننے کے امیدوارہیں۔ متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اس سارے معاملے کی چھان بین کی جائے۔
جج خواہش