مردان میں ڈپٹی کمشنر  کا لیڈیز کلب کا دورہ

    مردان میں ڈپٹی کمشنر  کا لیڈیز کلب کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ نیک محمد کے ہمراہ زیر تعمیر فیملی پارک اور لیڈیز کلب کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے فیملی پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کام کی کوالٹی کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ محکمے کو فیملی پارک میں مذید گیمز جن میں  والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور باسکٹ بال وغیرہ شامل ہیں کیلئے توسیع کرنے اور معینہ مدت میں میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں  ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ لیڈیز کلب پر کام جلد از جلد مکمل کر کے خواتین کے لئے کھول دیا جائے۔