پبی،معصوم بچی کے قاتل کا عدالت میں اعتراف جرم
پبی (نما ئندہ پاکستان)سالہ معصوم سیما قتل کیس میں اہم پیش رفت۔ قاتل کا عدالت میں اعتراف جرم15-08-2020 جو 06 سالہ معصوم بچی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔جس پر تھانہ رسالپور میں میں مقدمہ نمبر 419 مورخہ 15-09-2020 جرم 302/5053 CPA رجسٹر کیا گیا تھا۔پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر ملزم سید ولی عرف جان جان ولد فاتح گل ساکن باجوڑ حال حمزہ رشکہ کو گرفتار کیا تھا۔ملزم کو بغرض تفتیش چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل (چاقو)بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم کو سخت سیکیورٹی میں آج فوزیہ نسیم جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ کے عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں پر اُس نے اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا۔