انواری دواخانہ کے مالک حکیم محمد انورخان گنڈھیری انتقال کرگئے
مردان (بیورورپورٹ) انواری دواخانہ کے مالک حکیم محمد انورخان گنڈھیری بقضائے الہٰی انتقال کرگئے انہیں ہفتہ کی رات نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخا ک کردیاگیا مرحوم باچاخان میڈیکل کالج کے ڈاکٹر محمد جمیل کے والد،پروفیسر نثار خان اورکمال میڈنس کمپنی کے کمال خان کے بھائی جبکہ سابق ناظم ضیاء الحق گنڈھیری کے چچا زادبھائی تھے مرحوم کی رسم قل اتوار کے روز محلہ شاہ سوار شمسی روڈ میں اداکی جائے گی