صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی پیسکوکی اولین ترجیح 

صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی پیسکوکی اولین ترجیح 

  

 پشاور(نیوزرپورٹر)صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی پسکو کی اولین ترجیح ہے،جس کے لئے اہم اقداما ت اٹھائے گئے ہیں تاہم شدید گرمی کی وجہ سے برقی آلات کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، جس سے بجلی کا ترسیلی نظام شدید اوورلوڈنگ کا شکار ہو کر باربارٹرپ کرجاتا ہے.اسی طرح بعض اوقات لائن پر ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل واقع ہوتا ہے. جسے پسکوکارکنان سخت موسمی حالات اور گرمی کے باوجود مسلسل کام کرکے دورکرکے بجلی کی فراہمی کم سے کم وقت میں بحال کردیتے ہیں، پسکو کے محنتی کارکنان تپتی دھوپ میں کھمبوں پر چڑھ کر مرمتی کام سرانجام دے رہے ہیں اورعوام کو بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے اپنی جان بھی قربان کردیتے ہیں، توانائی کی بچت کے لئے پسکو نے صارفین بجلی سے تعاون کی اپیل کی ہے،  صارفین بجلی سے تعاون کی اپیل ہے کہ ملک اور قوم کے بہترمفاد میں بجلی بچانے کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پسکو سے تعاون کریں ا وراس صورتحال پر قابوپانے میں اپنا بھرپورکردار اداکریں، بجلی کے استعمال میں نمایاں کمی لائیں تاکہ بجلی فراہمی نظام کو اوورلوڈنگ سے بچایا جاسکے، پسکونے کہا ہے کہ موجودہ صوتحال میں صارفین اپنا بھرپور کردار اداکریں اور بجلی کے غیرضروری استعمال سے اجتناب کریں، بجلی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بجلی فراہمی نظام شدید متاثرہوتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بجلی فراہمی نظام ٹرپ کرجاتا ہے بلکہ اس اوورلوڈنگ کی وجہ سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز بھی باربار جل جاتے ہیں اور صارفین کو بجلی کی فراہمی میں تعطل آتا ہے.صارفین سے التماس ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں تاکہ سسٹم اوورلوڈ نہ ہو اور بجلی کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری رہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -