حکمران انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں،ہمت گل خٹک

حکمران انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں،ہمت گل خٹک

  

کوہاٹ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپاٹی کوہاٹ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہمت گل خٹک نے ایک اخباری بیان جاری کرتے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کے صوبائی اور مرکزی حکومت انتقامی کاروائیو ں میں مصروف ہے اور صوبے کی عوام شدید لورڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے اور صوبے کی عوام کا پرسان حال کوئی نہیں انھو ں نے کہا کے حکومت پاکستان کو ملک میں پاکستان پیپلزپاٹی کی کرپشن کے سوا دو سالو ں میں عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں ابھی تک کچھ معلومات نہیں انھو ں نے کہا کے ساری ساری رات شہر کے مزافاتی علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام بلبلہ اٹھی لیکن انھی تک حکومتی نمائندو ں کو اس طرف تواجہ دینے کا ٹائم نہیں مل سکا۔انھو ں نے کہا کیپاکستان پیپلزپاٹی نے اپنی دور حکومت میں نہ صرف عوام کو سستی بجلی مہیا کی بلکے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بھی نجاد دلائی انھو ں نے کہا کے عوام تبدیلی کے نام پر دئیے ہوئے ووٹ کے بعد ان دو سالو ں میں تبدیلی کے لئے ترس گئی۔انھو ں نے کہا کے پاکستان تحریک انصاف کا حکومت میں آنے کا مقصد صرف اور صرف پاکستان پیپلزپاٹی کو نقصان پہنچا نا ہے۔لیکن اپنی نا سمجھی اور کم علمی کی وجہ سے ان کو ابھی تک یہ پتا نہ چل سکا کے ان دو سالو ں میں پاکستان پیپلزپاٹی کا سو گنہ ووٹ بنک بنا ہے۔انھو ں نے کہا کے اب مزید عوام کو بے وقوف بنانا نا ممکن کام ہے کیو نکے عوام ان دو سالو ں میں حکومت کی کارکردگی کو دیکھ چکے ہیں۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -