یونین کونسل مچھی میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح حاصل ہے، طفیل انجم

یونین کونسل مچھی میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح حاصل ہے، طفیل انجم

  

رستم(نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم نے کہا ہے کہ یونین کونسل مچھی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا،مخالفین اپنی سازشیں چھوڑ کر علاقہ کی ترقی کے لئے ساتھ دیں، آبائی یونین کونسل مچھی سمیت پورے حلقہ کو ماڈل بنا کر دم لینگے، مچھی پل سمیت 7کروڑ تحمینہ لاگت کے روڈ بنائے جائینگے، 2کروڑ روپے ٹی ایم اے اور 2کروڑ پبلک ہیلتھ سے منظور ہو چکے ہیں، مچھی میں 10مساجد میں سولر سسٹم لگا دیا جائے گا، تقریبا20 کروڑ روپے کی مختلف مقامات پر فرش بندی مکمل ہو چکی ہے، سیلابی پانی سے خفاظتی دیوار پر 2کروڑ لگائیں گے، 800گھروں کے لئے واٹر سپلائی سکیم اور 10مساجد میں سولر سسٹم لگائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلیفونگ گفتگو کے دوران کیا۔ ترقیاتی کا موں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف اپنے آبائی یوسی مچھی کے لئے ریکارڈ ترقیاتی سکیمیوں پر کام جاری ہے جو عوام کو تحفہ میں دینگے جس میں 1کلومیٹر روڈ جلال، 1کلومیٹر روڈ تاجہ، 4کلو میٹر روڈ نواں کلی سے مچھی تک، 3کلو میٹر روڈ شرین خان چوک تا جعفر، 1کلو میٹر روڈ جعفر تا اغوانانو کوٹھی، اور مختلف جگہوں پر 20 کروڑ روپے کی فرش بندی ٹی ایم اے اور پبلک ہیلتھ سے مکمل ہو چکی ہے،مچھی گاؤں کو 50لاکھ ایریگیشن پل، ہائی سکول میل اپگریڈیشن، ہائی سکول فی میل اپگریڈیشن،ایک نیا مڈل سکول تاجہ، نیا پرائمری سکول تاجہ، پرائمری سکول مارغانو شاہ، نیا ہائر سیکنڈری سکول گڑو پل، 15عدد بجلی کے ٹرانسفرمر لگا ئیں گئے ہیں جس کے ساتھ 100عدد چھوٹے پول اور 50عدد بڑے پول لگا ئیں گئے ہیں۔ نئے منظور شدہ منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مچھی پل، مشینان سے جعفر تک روڈ، گڑو پل سے غرعشتو اور غرعشتو سے گاگروخوڑ تک 3کلومیٹر روڈ، اغوان بانڈہ سے تاجہ پل تک 3کلومیٹر روڈ، ہسپتال کے سامنے 1کروڑ تحمینہ لاگت کا ایریگیشن پل، ہسپتال سے تاجہ بانڈہ تک 3کلومیٹر ایریگیشن روڈ، 2کروڑ سیلاب سے حفاظتی دیوان،2کروڑ پبلک ہیلتھ اور 2کروڑ ٹی ایم اے سے ترقیاتی سکیموں کے لئے منظور ہو چکے ہیں اور ساتھ میں یونین کونسل مچھی میں 10مساجد میں سولر سسٹم لگا ئیں جائیں گے،نیا ڈسپنسری خوانات اور بی ایچ یو سے آر ایچ سی اپگریڈیشن ہو جائے گا، تاجہ گاؤں میں 800گھروں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لئے سولر سسٹم پر واٹر سپلائی سکیم بھی منظور ہو چکا ہے جو بہت جلد لگایا جائے گا یہ تمام منصوبے صرف یونین کونسل مچھی کے لئے ہے جس میں بہت سے پایا تکمیل تک پہنچ چکے ہیں کئی پر کام جاری اور منظور شدہ پر بہت جلد کام کا آغاز ہو جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -