احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے، ثانیہ نشتر

احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے، ثانیہ نشتر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020ء  ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام وفات پانے والے اہل افراد کے لواحقین اور بائیو میٹرک تصدیق جیسے مسائل کا سامنا کرنے والے مستحقین پروگرام ختم ہونے کے ایک ماہ بعد تک اپنی رقم وصول کر سکیں گے۔اگر آپ کو اپنی اہلیت کے بارے میں نہیں معلوم توپورٹل پر جا کر اپنی اہلیت معلوم کریں اہل ہونے کی صورت میں  لنک سے رقم وصولی کے مرکز کا پتا دیکھیں اور رقم وصول کریں۔اگر والدین، خاوند یا بیوی اہل ہیں مگر وفات پا چکے ہیں تو اپنی درخواست پر مرحومہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر اور مرحوم/ مرحومہ کے لواحقین میں سے مجوزہ مستحق فرد کا نام اور شناختی کارڈ نمبر در  ج کرکے ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت، ایف بلاک، پاک سیکرٹریٹ، اسلام آباد کے پتے پر ارسال کریں۔اگر آپ اہل ہیں لیکن بائیومیٹرک تصدیق نہیں ہو رہی تو احساس کی جانب سے ایسے افراد کے لیے طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے جس کے بارے میں آپ کو بینک کی نامزد برانچ سے ادائیگی کا ایس ایم ایس 8171 سے مل جائے گا جس میں بینک برانچ کا نام و پتہ اور ادائیگی کی تاریخ بھی درج ہو گی۔

ثانیہ نشتر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -