ٹرمپ کو انتخابات میں شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤنگا، جوبیڈن 

 ٹرمپ کو انتخابات میں شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤنگا، جوبیڈن 

  

واشنگٹن ( بیورو چیف) ڈیمو کریٹک پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار اور سابق نائب صدر جوبیڈن نے یقین ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنے ری پبلکن حریف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پارٹی کے چار روزہ قومی کنونشن کے آخری روز 25 منٹ کے اپنے آن لائن خطاب میں انہوں نے اپنی نامزدگی کو رسمی طور پر قبول کرنے کا اعلان کیااورکہا کہ اس وقت امریکہ ایک سیاہ دور سے گزر رہا ہے اور وہ صدر منتخب ہو کر وہ اس دور کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں اور انہیں موقع ملا تو وہ ملک کی تعمیر نو کر کے اسے دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔صدر ٹرمپ کورونا پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس اس کا کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں تھا۔

جوبیڈن 

مزید :

صفحہ اول -