کوہاٹ میں دلخراش واقعہ، 5بہن بھائی تالاب میں ڈوب گئے 

کوہاٹ میں دلخراش واقعہ، 5بہن بھائی تالاب میں ڈوب گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورورپوٹ)کوہاٹ کے نواحی علاقہ کیڑی شیخان میں مقیم ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی گھر کے پانچ بچے یکے بعد دیگرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق، جاں بحق ہونے والوں میں چار بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں جو ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے، تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تحصیل گمبٹ کے یوسی چورلکی کے  گاں کیڑی شیخان میں مقیم  یارمین اکبر کے پانچ بچے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، بدقسمت خاندان کا تعلق ضلع اورکزئی کے قوم بیزوٹ تپہ بیٹنی سے ہے جوکہ مقامی زمیندار کی زمین کاشت کرنے حال ہی میں اپنے گاں سے آئے تھے انکی والدہ مقامی تالاب میں کپڑے دھونے گئی جہاں بچے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے پانی کی نذر ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں بچوں میں  4 بہنیں زہرہ بی بی عمر سولہ سال، ہاجرہ بی بی عمر 15 سال،عائشہ بی بی عمر 13 سال،ثنا بی بی عمر 8 سال اور بھائی عمر صدیق کی عمر دس سال بتائی جارہی ہے، جن کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کی تحت تالاب سے نکال لیا ایک ہی گھر میں پانچ بچوں کی لاشیں پہنچتے ہی علاقہ میں کہرام برپا ہوگیا، علاقہ میں سوگ کا سماں، ہر آنکھ آشکبار،چہخ وپکار نے ہر ایک کو رلا دیا مقامی پولیس نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا دریں اثنا ورثا نے بچوں کی لاشوں کو آبائی علاقہ  بیزوٹ  ضلع اورکزئی راوانہ کردیا ہے۔