تبدیلی سرکارکی 2سالہ کارکردگی صفررہی، ساجد حسین مشوانی 

  تبدیلی سرکارکی 2سالہ کارکردگی صفررہی، ساجد حسین مشوانی 

  

 سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان)عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے ترجمان ساجد حسین مشوانی نے کہا ہے کہ تبد یلی سرکار کی دوسا لہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور حکومت سے وابستہ ہر امید دم توڑ گئی ہے اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے ابتدائی 100دنوں کے پروگرام میں پہلے ہی مکمل ناکام ہوچکی ہے اور رہی سہی کسر ان کی دوسال حکمرانی نے پوری کر دی ہے اس عرصہ میں کرپشن لوٹ مار مہنگائی بے روزگاری اور سیاسی انتقام نے خوب ترقی کی جبکہ آٹا گندم چینی پٹرول اور ادویات کے مصنوعی وخود ساختہ بحران پیدا کرکے اپنے ساتھیوں کو نوازنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب اور نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جبکہ عمران نیازی مختلف سکینڈل اور چوری میں ملوث اپنے وزیروں مشیروں کے خلاف کاروائی نہ کرکے ان کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -