بنوں، حکومت کی جانب سے صارفین بجلی مسائل کے حل کیلئے ای کچہری کا انعقاد 

  بنوں، حکومت کی جانب سے صارفین بجلی مسائل کے حل کیلئے ای کچہری کا انعقاد 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب اور سیکریٹری پاورڈویژن کی ہدایات پر کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے عملے اور صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری حل کے لئے ایس ای بنوں سرکل شاہ رس خان نے بنوں سرکل کے دفتر میں صارفین بجلی کے مسائل کے حل کے لئے ای کچہری منعقد کی،جس کے تحت  سپرنٹنڈنگ انجینئر پسکوبنوں سرکل شاہ رس خان نے صبح10 بجے سے دوپہر سوا  ایک بجے تک آن لائن صارفین کے مسائل سنے، اس موقع پر بنوں سرکل کے تمام ایکسینز بھی موجود تھے، اس دوران صارفین نے اپنے بجلی کے مسائل جن میں تصحیح بجلی بل،بلوں کی اقساط،لووولٹیج،جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کی تبدیلی،لوڈشیڈنگ،بجلی پولوں کی تنصیب اوردیگر مسائل بیان کئے جن کے حل کے فوری احکامات جاری کئے گئے،صارفین کے مسائل کے حل کے لئے منعقد کی جانے والی آن لائن کھلی کچہری کو سیاسی،سماجی شعبوں نے سراہا ہے،اور کرونا وبا کے دوران صارفین کے صحت کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے اسے پسکو کا اچھا قدم قرار دیا ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -