پنجاب بھر میں شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد، کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل 

          پنجاب بھر میں شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد، کارروائی کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں شاپنگ بیگز کے استعمال پرپابندی عائد کرتے ہوئے دکانداروں کو31اگست تک مہلت دے دی جبکہ کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔پہلے مرحلہ میں نوٹسز جاری کیے جائیں گے اور دوسرے مرحلہ میں مقدمات اندراج سمیت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق شاپنگ بیگ پرپابندی لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں لگائی گئی۔ اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات راولپنڈی ریجن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ متعلقہ علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ملکر بازاروں مارکیٹوں کو چیک کریں۔ جہاں شاپنگ بیگرز استعمال کیے جارہے ہیں انہیں نوٹسز دیں،محکمہ ماحولیات نے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں جبکہ اس حوالے سے انجمن تاجر اں راولپنڈی کے عہدیداروں کو بھی مراسلہ کے ذریعے آگاہ کردیاگیاہے کہ 31اگست سے قبل شاپنگ بیگز ز کااستعمال کرنا بند کردیں، بصورت دیگر مقدمات اندراج سمیت دیگر قانونی کاروائی کاسامنا کرنا پڑے گا۔
شاپنگ بیگ 

مزید :

صفحہ اول -