ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

  ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، نیسپاک فیز 2 میں غیر قانونی کمیونٹی سنٹر بگرا دیا، آڈٹ اینڈ اکاونٹس سوسائٹی کے پلاٹ مورٹ گیج نہ کروانے پر سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا گیا۔پی سی ایس آئی آر فیز 2 کی انتظامیہ کی جانب سے قبرستان اور پارکس کے رقبے پر انکروچمنٹ کرنے پر انتظامیہ آفس سیل کردیا گیا ۔محافظ ٹاؤن میں پلاٹوں کی مورٹ گیج نہ ہونے پر آفس سیل کر دیا گیا۔

تمام کاروائی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم برانچ کی ڈائریکٹر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر علی ریاض سیکھو کی نگرانی میں کی گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -