ملک میں کورونا وائرس سے مزید  12افراد جاں بحق، 578نئے کیسز رپورٹ 

ملک میں کورونا وائرس سے مزید  12افراد جاں بحق، 578نئے کیسز رپورٹ 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک میں کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6229 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 291955 تک جاپہنچی ہے۔  جمعہ  کے روزملک بھر سے کورونا کے مزید  578 کیسز اور 12 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 310 کیسز اور 7 اموات، پنجاب سے 158 کیسز 2 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 57 کیسز اور 3 اموات، گلگت 21 کیسز، اسلام آباد 28 کیسز اور آزاد کشمیر سے 4 کیسز سامنےٓئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے 158 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95958 اور ہلاکتیں 2188 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 90223 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 21 کیسز  سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2604 اور اموات کی تعداد 63 ہو گئی ہے جب کہ 2235 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 28 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2223 ہو گئی ہے۔جمعہ  کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2357 ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 310 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 127691 ہوگئی ہے۔صوبے میں اب تک 120876 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12424 ہوگئی ہے۔جمعے کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے 57 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئیں۔ صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1246 ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35602 تک جا پہنچی۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -