رضیہ شمیم نے انسٹیٹیوٹ آفنیورو  سائنسز کی سپرنٹنڈنٹ کا چارج سنبھال لیا

  رضیہ شمیم نے انسٹیٹیوٹ آفنیورو  سائنسز کی سپرنٹنڈنٹ کا چارج سنبھال لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں تعینات ہونے والی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ شمیم نے عہدے کا چارج سنبھالنے پر اس عزم کا اظہار کیا کہ مریضوں کی بہتر سے بہترنگہداشت اور ڈسپلن اُن کی اولین ترجیح ہو گی۔

 اور کسی بھی نرس کو چھٹی یا ڈیوٹی سمیت دیگر دفتری امور کے لئے سفارش کا سہارا نہیں لینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویژن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر "پنز" پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی رہنمائی میں مریض دوست رویے کو پروان چڑھایا جائے گا اور مثبت تبدیلیاں لا کر انسٹی ٹیوٹ کو صوبہ بھر میں ماڈل شفاخانہ بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔رضیہ شمیم کا کہنا تھا کہ مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لئے ادارے کی نرسوں کی جدید خطوط پر تربیت کی جائے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -