کرپشن کیخلاف تمام ادارے ایک ہی پیج پر ہیں صرف اپوزیشن کو نظر نہیں آ رہا 

        کرپشن کیخلاف تمام ادارے ایک ہی پیج پر ہیں صرف اپوزیشن کو نظر نہیں آ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اور صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کا یہ بیان کہ کرپشن پر تمام ادارے ایک پیج پر کھڑے ہیں سو فیصد درست ہے، آج کرپشن میں کئی سو گناہ کمی آئی ہے اور یہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کا نتیجہ ہے، وہ ایشو آف دا ڈے میں گفتگو کر رہے تھے، عبدالعلیم خان نے کہا 2 سالوں میں کرپشن کے ریٹ مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار میں ہونیوالی کرپشن سے 200 فیصد نیچے ہیں،آج ہر کام یہاں میرٹ پر ہو رہا ہے، قانون کی حکمرانی قائم ہو رہی ہے، گڈ گورننس سب کے سامنے، ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملک کی بہتری کیلئے کام کر رہا ہے، آئندہ تین سالوں میں ہم ملک سے بیروزگاری کا بڑی حد تک ختم کردیں گے، کرپشن کو جڑ سے کاٹ دیں گے،اب کسی میں جرات نہیں ہو گی کہ وہ ٹھیکوں میں کرپشن، کمیشن لے سکے، پاکستان کو کرپشن فری ممالک کی فہرست میں شامل کریں گے تمام ادارے ایک ہی پیج پر کھڑے ہوکر وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں،اور ملک کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں،یہ صرف مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کو نظر نہیں آرہا،ملک کے 23 کروڑ عوام یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔
عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ اول -