ایل ڈی اے نے غیر ضروری کمرشل سرگرمیاں روکنے کیلئے قوانین جاری کر دیے

ایل ڈی اے نے غیر ضروری کمرشل سرگرمیاں روکنے کیلئے قوانین جاری کر دیے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور میں کاروباری اور تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ‘ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی حوصلہ افزائی او ر جگہ جگہ کمرشل سرگرمیوں کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حکومت پنجاب نے ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2020ء نوٹیفائی کر دیئے ہیں جو ایل ڈی اے کی ویب سائٹ www.lda.gop.pk پر دستیاب ہیں۔ان رولز کی مزید وضاحت‘ زمین کے جائز استعمال کے مختلف معیارات تفصیل سے بیان کرنے اورعوام الناس کی سہولت کے لئے دیگر متعلقہ امور پر روشنی ڈالنے کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے لینڈ یوز ریگولیشنز 2020ء کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا ہے جو ایل ڈی اے کی ویب سائٹ www.lda.gop.pkپر مہیاکر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ یہ ڈرافٹ ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن سے بھی حاصل کیا جا سکتاہے۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ان ڈرافٹ ریگولیشنز کے بارے میں تجاویز‘معلومات اور اعتراضات حاصل کرنے کے لئے پبلک سیمینار سٹیک ہولڈرز کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ سمینار 27اگست کو دن 11بجے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن میں  ہو گا۔

تمام سٹیک ہولڈرز‘ماہرین تعلیم دیگر پیشہ ورانہ ماہرین اور عوام الناس کو اس سمینار/کانفرنس میں شرکت کرنے اور تحریری طور پر اپنی تجاویز (اگر کوئی ہوں تو)پیش کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ سٹیک ہولڈرز اور عوام الناس ان ڈرافٹ ریگولیشنز کے بارے میں اپنی آراء/تجاویز اور اعتراضات 27اگست 2020ء تک یا اس سے پہلے ڈائریکٹر ٹا?ن پلاننگ سکس ایل ڈی اے کو ارسال بھی سکتے ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -